Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

ہمارے بارے میں

ہم دنیا کو نقل و حرکت کا بہتر طریقہ فراہم کرنے کے لیے کام کرتے ہیں

تحریک وہ ہے جسے ہم طاقت دیتے ہیں۔ یہ ہمارا لازمہ حیات ہے۔ یہ ہماری رگوں میں دوڑتا ہے۔ یہی ہے جو ہمیں ہر صبح بستر سے اٹھاتا ہے۔ یہ نقل و حرکت کو بہتر بنانے کے بارے میں مسلسل سوچنے کے لیے ہماری حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ آپ کے لیے۔ ان تمام جگہوں کے لیے جہاں آپ جانا چاہتے ہیں۔ ان تمام چیزوں کے لیے جو آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ان تمام طریقوں کے لیے جن سے آپ کمانا چاہتے ہیں۔ پوری دنیا میں۔ حقیقی وقت میں۔ ابھی تک کی شاندار رفتار سے۔

CEO کی جانب سے ایک خط

ہمارے عالمی پلیٹ فارم پر موجود ہر شخص کو آگے بڑھنے میں مدد کرنے والی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے حوالے سے ہماری ٹیم کے عزم کے بارے میں پڑھیں۔

استحکام

Uber 2040 تک مکمل طور پر الیکٹرک، صفر اخراج والا پلیٹ فارم بننے کا عہد کر رہی ہے جس میں %100 سفر صفر اخراج والی گاڑیوں، عوامی ٹرانزٹ یا مائیکرو موبیلٹی سے ہوں گے۔ دنیا کے سب سے بڑے نقل و حرکت کے پلیٹ فارم کے بطور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے مزید جارحانہ انداز میں مقابلہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہم مسافروں کو ماحول دوست سفر کرنے کے زیادہ طریقے فراہم کر کے، ڈرائیورز کو گاڑی الیکٹرک پر تبدیل کرنے میں مدد کر کے، شفافیت کو ترجیح دے کر اور صاف اور جائز توانائی کی منتقلی کے عمل کو تیز بنانے میں مدد کیلئے NGOs اور نجی سیکٹر کے ساتھ پارٹنرشپ کر کے یہ ہدف پورا کریں گے۔

سفر سے آگے

سواروں کو پوائنٹ A سے پوائنٹ B تک جانے کا راستہ دینے کے علاوہ، ہم لوگوں کو کھانا جلدی اور سستا آرڈر کرنے میں مدد کر رہے ہیں، نگہداشت صحت میں حائل رکاوٹوں کو دور کر رہے ہیں، فریٹ بکنگ کے نئے سالوشنز تیار کر رہے ہیں، اور کمپنیوں کو ملازمین کے بنا کسی رکاوٹ سفر کا تجربہ فراہم کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔ اور ہمیشہ ڈرائیوروں اور کورئیر کو کمانے میں مدد کرتے ہیں۔

آپ کی حفاظت ہی ہمیں متحرک رکھتی ہے

چاہے آپ پچھلی سیٹ پر ہوں یا ڈرائیو کر رہے ہوں، آپ کی حفاظت اہم ہے۔ ہم اپنا کام کرنے میں مخلص ہیں اور ٹیکنالوجی ہماری کوشش کا اہم حصہ ہے۔ ہم سیفٹی ایڈووکیٹس کے ساتھ پارٹنرشپ کرتے ہیں اور تحفظ کو بہتر بنانے اور سب کے لیے سفر کرنا آسان بنانے میں مدد کرنے والی نئی ٹیکنالوجیز اور سسٹمز بناتے ہیں۔

کمپنی کی معلومات

ہم Uber میں ایک ایسی ثقافت بنا رہے ہیں جو مسافروں، ڈرائیورز اور ملازموں کے لیے درست کام کرنے پر زور دے۔ ٹیم کے بارے میں جانیں جو قیادت کر رہی ہے۔

Uber کے اخلاقیات اور تعمیل کے پروگرام کا چارٹر کمپنی کے اندر اعلیٰ ترین لیولز پر دیانتداری کے ہمارے عزم کا اظہار کرتا ہے۔ اخلاقی کلچر کے لئے شفافیت نہایت ہی اہم ہوتی ہے؛ ہم اسے ہماری انٹیگریٹی ہیلپ لائن اور قابل اضافہ اور مؤثر تعمیلی اقدامات کے سوئیٹ کے ذریعے حاصل کرتے ہیں۔

تازہ ترین سے باخبر رہیں

پارٹنرشپس، ایپ اپ ڈیٹس، پیش قدمیوں اور اپنے قریب اور دنیا بھر میں مزید چیزوں کے بارے میں اعلانات حاصل کریں۔

نئی جگہیں دریافت کریں اور Uber پراڈکٹس، پارٹنرشپس وغیرہ کے بارے میں جانیں۔

مالیاتی رپورٹس ڈاؤن لوڈ کریں، اگلے کوارٹر کے پلانز دیکھیں اور ہماری کارپوریٹ ذمہ داری کے اقدامات کے بارے میں پڑھیں۔

آئیں ہمارے ساتھ کام کریں