Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

ایئرپورٹ کے ٹرپس لینے کا طریقہ

ائیرپوٹ پیچیدہ جگہ ہو سکتی ہے، خصوصاً ڈرائیورز کے لیے۔ تاہم بنیادی باتیں جاننا اور اپنے مقامی ائیرپورٹ سے متعلق پہلے سے معلومات حاصل کرنا یہ یقینی بنانے میں مدد کر سکتا ہے کہ آپ اپنے پہلے پک اپ یا ڈراپ آف کے لیے تیار ہیں۔

1/5

ائیرپورٹ ٹرپس کی بنیادی باتیں

آپ کی ڈرائیور ایپ میں ائیرپورٹ کا ٹرپ کسی بھی اور معیاری ٹرپ کی طرح ہی معلوم ہوگا۔ جب آپ ائیرپورٹس پر پک اپ کرتے ہیں تو ائیرپورٹ ٹرپ موصول کرنے کے لیے تفویض کردہ ایریا میں آپ سے انتظار کرنے کا کہہ سکتا ہے جس کے بعد اپنے مسافر کو تلاش کرنے کے لیے مخصوص پک اپ کا پوائنٹ دکھائی دے گا۔ ائیرپورٹس میں دیگر اصول اور ضوابط بھی قابل اطلاق ہو سکتے ہیں جو آپ کے شہر کے ائیرپورٹ کے لیے مخصوص ہوں۔

ایئر پورٹ ٹرپس کس طرح کام کرتی ہیں

1۔ ٹرپس قبول کرنا اور لینا معمول کے مطابق ہی ہوتا ہے۔

2۔ ایپ آپ کو دکھائے گی کہ آپ کے مقامی ائیرپورٹ کا منظور شدہ پک اپ یا ڈراپ آف کا مقام کہاں ہے۔ یہ اس سے مختلف ہو سکتا ہے جہاں آپ Uber کے ساتھ ڈرائیونگ نہ کرنے کی صورت میں جاتے؛ ائیرپورٹس نے کبھی کبھار Uber اور دیگر رائیڈ شیئرنگ سروسز کے لیے زونز تفویض کیے ہوئے ہوتے ہیں۔

3۔ اگر آپ مسافر کو ڈراپ کر رہے ہیں تو آپ اس سے پوچھ سکتے ہیں کہ آیا اس کی پرواز ملکی ہے یا بین الاقوامی اور وہ کون سی ائیرلائن کے ذریعے پرواز کر رہا ہے، پھر آپ ان علامات کی تلاش کر سکتے ہیں جو اس سے میچ ہوتے ہیں جو انہوں نے آپ کو بتایا۔

اگر آپ کے پاس ائیرپورٹ تک رسائی نہیں ہے تو کیا کرنا چاہیے

ائیرپورٹ کے قوائد و ضوابط اور آپریٹ کرنے کا طرز عمل شہر در شہر مختلف ہوتے ہیں۔ یہ بھی چیک کر لیں کہ آیا آپ کو اپنے شہر کے ائیرپورٹ کے لیے کوئی خصوصی اجازت یا پلے کارڈ درکار ہے۔ اپنے مقامی ائیرپورٹ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے Uber ائیرپورٹ کا معلوماتی صفحہ ملاحظہ کریں۔ زیادہ تر ائیرپورٹس کی اپنی ذاتی ویب سائٹ بھی ہوتی ہے جو مقامی اصولوں اور ضوابط کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے۔

یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس اپنے شہر کے لیے تمام مطلوبہ دستاویزات موجود ہیں۔ اس کے علاوہ، اس بات کا جائزہ لیں کہ آپ کی گاڑی کن پروڈکٹس کے لیے اہل ہے۔

اگر آپ کو ایئرپورٹ کے ٹرپس تک رسائی حاصل کرنے میں مسائل کا سامنا جاری رہتا ہے تو آپ Uber ماہرین میں سے کسی ایک سے بات کرنے کے لیے یہاں سپورٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ٹپس

یہ دوسرے ڈرائیورز کی جانب سے کچھ مشورے ہیں جو آپ کو ائیرپورٹ ٹرپس کے حوالے سے مفید معلوم ہو سکتے ہیں۔

سامان

ائیرپورٹ آنے یا جانے والے زیادہ تر مسافروں کے پاس سامان ہوگا اور ممکنہ طور پر وہ اسے ٹرنک میں رکھنا چاہیں گے۔ اگر آپ کا ٹرنک خالی ہو تو سامان باآسانی پورا آ سکتا ہے۔ کچھ ڈرائیورز سامان رکھوانے میں اپنے مسافروں کی مدد بھی کرتے ہیں۔

اپنے مسافر کی شناخت کرنا

ائیرپورٹس بھیڑ والی جگہیں ہیں لہذا اگر یقین نہ ہو کہ آپ کو درست شخص ملا ہے تو یقینی بنانے کے لیے اپنے مسافر سے اس کا نام پوچھیں یا کہیں 'کیا آپ فراز ہیں؟'۔

آمد کا شیڈول چیک کرنا

اگر آپ ائیرپورٹ پر مسافروں کو پک کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو جانے سے پہلے مقامی ارائیولز کا شیڈول چیک کرنا یہ دیکھنے میں مدد کر سکتا ہے کہ پروازیں کب لینڈ کریں گی اور مصروف ترین وقت کب ہوگا۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

  • ایپ آپ کو تفویض کردہ پک اپ کے مقام پر گائیڈ کرے گی۔

  • آپ ڈرائیور ایپ کے ذریعے اپنے مسافر کو کال یا ٹیکسٹ کر سکتے ہیں۔

  • اگر آپ مسافروں سے پوچھیں تو انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ وہ کہاں جا رہے ہیں۔ کئی ائیرپورٹس میں نشانات ہوتے ہیں جو دکھاتے ہیں کہ ائیرلائن کے لحاظ سے تفویض کردہ ڈراپ آف کے مقامات کہاں ہیں۔

  • آپ کسی بھی وقت Uber ائیرپورٹ کا معلوماتی صفحہ ملاحظہ کر سکتے ہیں، اپنے مقامی ائیرپورٹ کی ویب سائٹ چیک کر سکتے ہیں یا Uber کی جانب سے ماہرانہ مدد کے لیے گرین لائٹ ہب جا سکتے ہیں۔

  • قریب ترین Uber گرین لائٹ ہب تلاش کریں۔ کئی شہروں میں، آپ براہ راست اپنی ڈرائیور ایپ کے ذریعے اپنے مقامی گرین لائٹ ہب میں اپائنٹمنٹ بک کر سکتے ہیں۔

  • جب مسافر ائیرپورٹ تک آنے یا وہاں سے جانے کے لیے سفر کی درخواست کرتے ہیں تو انہیں دکھائی دینے والی قیمت میں ائیرپورٹ سرچارجز شامل ہوتے ہیں۔ جہاں قابل اطلاق ہوں، ائیرپورٹ سرچارجز مسافر کو چارج کیے جاتے ہیں اور Uber کی جانب سے ائیرپورٹ کو ادا کیے جاتے ہیں۔

ایپ میں اپنی مرضی کے لحاظ سے ڈرائیو کریں

اس ویب صفحے پر فراہم کردہ مواد کا مقصد صرف معلومات دینا ہے اور ممکن ہے کہ یہ آپ کے ملک، خطے یا شہر میں قابل اطلاق نہ ہو۔ یہ مواد تبدیل ہو سکتا ہے اور اسے نوٹس کے بغیر اپ ڈيٹ کیا جا سکتا ہے۔