Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

خواتین کی حفاظت

اُن افراد کو 50000 مفت سفر اور کھانے فراہم کرنا جنہیں اس وباء کے دوران تشدد اور حملے کا خطرہ ہے۔

رپورٹس سے یہ پتہ چلا ہے کہ وباء کے دوران خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں %20 تک اضافہ ہوا۔

ہم نے دنیا بھر میں گھریلو تشدد کے خلاف کام کرنے والی تنظیموں اور مقامی حکومتوں کو سپورٹ فراہم کی ہے، خطرے کی زد والے افراد کو شیلٹرز اور محفوظ مقامات تک پہنچنے کے لئے 50000 مفت سفر اور 45000 سے زیادہ مفت کھانے فراہم کرنے کے لئے۔

ہمارے پارٹنرز کی بصیرت اور مہارت کے بغیر یہ سب کر پانا ممکن نہیں تھا، جو نہ صرف ہمیں آگاہ کرتے ہیں بلکہ اذیت میں مبتلا لوگوں کی ان تھک مدد بھی کرتے ہیں۔ اس طرح کی بہت ساری پارٹنرشپس دنیا بھر میں موجود ہیں؛ یہاں ہم فرانس، برطانیہ اور برازیل سے 3 کو نمایاں کررہے ہیں۔

Uber نے جنسی استحصال کا شکار ہونے والے افراد کو قانونی مدد اور نفسیاتی سپورٹ تک رسائی پانے کے لئے مفت سفر کی سہولت کی پیش کش کی۔ لاگت، مسافت، اور لاجسٹکس کی وجہ سے روایتی طور پر ان خواتین کے لئے اہم قانونی اپائنٹمنٹس، عدالتی مقدمات، اور دیگر میٹنگز تک پہنچنے کا سفر مشکل رہا ہوگا۔

ہم نے لندن اور ساؤتھ ایسٹ، برطانیہ میں گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والے افراد کو سپورٹ فراہم کرنے والی سب سے بڑی تنظیموں میں سے ایک ہیسٹیہ (Hestia) کو مفت سفر کی سہولت اور ساتھ ہی ساتھ فنڈنگ بھی فراہم کی۔ سن 2020 میں، اس نے گھریلو تشدد کے صدمے سے نجات پانے کے لئے 2800 خواتین اور بچوں کی مدد کی تھی۔

ہم نے Angela کو تیار کرنے میں بھی سپورٹ فراہم کی، جو کہ ایک چیٹ بوٹ ہے جس تک WhatsApp کے ذریعہ رسائی کی جا سکتی ہے۔ اسے وباء کے دوران خواتین کو خاموش طریقے سے مدد مانگنے کے لئے لانچ کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، Uber پرومو کوڈز کے ذریعے وہ مدد حاصل کرنے کے لئے مزید آزادی کے ساتھ سفر کر سکتی ہیں۔

مذکورہ بالا مثالیں فرانس، برطانیہ اور برازیل میں خواتین کے خلاف ہونے والے تشدد کے معاملات پر کام کرنے والی تنظیموں اور مل کر کام کرنے کے ہمارے اختراعی طریقوں میں سے صرف ایک مٹھی بھر کی ہی نمائندگی کرتی ہیں۔

دنیا بھر میں ہمارے نئے اقدامات، ہمارے حفاظت کے وعدوں، ہماری امریکی حفاظتی رپورٹ اور برازیل میں ہمارے کام کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں۔

ہمارے موثر کام کے بارے میں مزید پڑھیں

نقل و حرکت کو سب کے لئے یکساں بنانا۔

اساتذہ سے لے کر بزرگ شہریوں تک، ہم اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کررہے ہیں کہ COVID-19 کی ویکسین حاصل کرنے کے لئے ٹرانسپورٹیشن ایک رکاوٹ نہ بنے۔

ہماری دنیا میں نسل پرستی اور امتیازی سلوک کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے—ہم ان سے لڑنے کے لئے جو کچھ کر رہے ہیں وہ یہ ہے۔