Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

اوبر کو ادائیگی کرنے کا مکمل طریقہ

جب آپکو اپنے اکاوٴنٹ میں منفی بیلینس نظر آئے تو اسکا مطلب ہے کہ آپ نے، یا اگر آپ فلِیٹ پارٹنر ہیں تو آپکے ڈرائیورز نے رائیڈرز سے کرائے کی مد میں جو رقم وصول کی ہے وہ آپکی آمدنی سے زیادہ ہے۔ یہ رقم آپ نے اوبر کو ادا کرنا ہوتی ہے۔ آپکو اوبر ڈرائیورایپلیکیشن میں نوٹیفیکیشن, ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے سروس فیس واجبات کی ادائیگی سے متعلق اطلاع موصول ہوگی جس میں کہا گیا ہوگا کہ آپ کے ذِمؔہ سروس فیس واجب الادا ہے۔
اب ہم آپکو اس کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہیں۔

Easy Paisa

  • 1. اپنی اوبر ڈرائیورایپلیکیشن میں ٖلاگ ان ہوں

  • 2. Make payment کے بٹن کو دبائیں

  • 3. ادائیگی کی رقم درج کریں

  • 4. اپنا ایزی پیسہ اکائونٹ نمبر اوراپنا ای میل ایڈریس درج کریں

  • 5. 4 ہندسوں پر مشتمل OTP یعنی ون ٹائم پِن کا اندراج کریں

  • 6. اپنی پروفاِئل کو ٹیپ کریں اور My Approvals کو منتخب کریں

  • 7. ادائیگی کو Approve کریں

  • 8. اوبر کو آپکی ادائیگی مکمل ہو گئی ہے

1/8
1/4
1/3

اپنے اکائونٹ کو عارضی بندش سے بچانے اور اوبر کے ساتھ کام جاری رکھنے کیلئے اپنے منفی بیلینس کی ادائیگی باقائدگی سے اور بروقت کرتے رہیں۔

X small

اکثر پوچھے گئے سوالات

  • مختلف ڈرائیوروں کے لئے کیش کی حد مختلف ہوتی ہے ، یہ آپ کی اور آپکے فلیٹ ڈرائیورز کی ڈرائیونگ کی عادات اور اوسط آمدنی پر منحصر ہے۔

  • براہِ کرم انتظارفرمائیں. آپ کی سروس فیس کی ادائیگی کرنے کے بعد اُسے ایپ میں ظاہر ہونے میں 48 گھنٹے تک کا وقت درکارہوتا ہے اور زیادہ تراوقات میں یہ فوراً ظاہر ہوجاتا ہے ، لیکن اس میں 48 گھنٹے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔اگر یہ 48 گھنٹوں میں ظاہر نہیں ہوتا تو ، اپنے مکمل ٹرانزیکشن ID اور اسکرین شاٹ کے ساتھ ہم سے رابطہ کریں۔

  • کم از کم ادائیگی سے مراد وہ رقم ہے کہ جس سے کم رقم کی ادائیگی نا قابلِ قبول ہے اور اْسکی ادائیگی کیئےبغیر اپکی اور اگر آپ فلیٹ پارٹنر ہیں تو اپکے فلیٹ کی رائڈز حاصل کرنے کی سہولت دوبارہ بحال نہیں ہو سکتی

  • جی نہیں! آپ زیادہ سے زیادہ رقم کی حد سے زیادہ کی ادائیگی نہیں کرسکتے ہیں۔

  • آپ ایک وقت میں سروس فیس کی کم ازکم ادائیگی اور موجودہ بیلینس کے درمیان کوئی بھی رقم ادا کرسکتے ہیں۔

  • اپنی اوبر ڈرائیورایپلیکیشن میں ٖلاگ ان ہوں۔ ایپلیکیشن میں موجود والٹ کی آپشن کا انتخاب کریں۔ آپکے سامنے ایک نئی سکرین کھل جائے گی جس میں آپکے منفی بیلینس کی تفصیلات موجود ہوں گی۔ سکرین پر نیچے کی جانب Add method کے بٹن کو دبائیں۔ سکرین پر موجود آپشنز میں سےایزی پیسہ کو بطورادائیگی کا طریقہ منتخب کریں ۔ ایزی پیسہ کا ادائیگی کے طریقے کے طور پر انتخاب ہو گیا ہے۔ اب Make payment کے بٹن کو کلک کر کے ادائیگی کریں۔ عام طور پر ایزی پیسہ ادائیگی کے طریقے کے طور پر پہلے سے منتخب ہوا ہوتا ہے۔

  • آپ کسی بھی ایزی پیسہ ریٹیل شاپ یا ٹیلی نار فرنچائز سے اپنے ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں رقم جمع کرواسکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس کوئی بینک اکاؤنٹ ہے اور آپ کے پاس ماسٹر یا ویزا کارڈ ہے تو آپ اپنے ATM یا اپنے بینک کی موبائل بینکنگ ایپلیکیشن کے زریعے سے بھی اپنے ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں رقم جمع کراسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اپنا کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ بھی ایزی پیسہ کی ایپ سے منسلک کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ایزی پیسہ کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

  • آپ کوسروس فیس کی ادائیگی کا پیغام ملنے کے 48 گھنٹوں کے اندر سروس فیس کی ادائیگی کرنا ہو گی۔ بصورتِ دیگرآپکی اور اگر آپ فلیٹ پارٹنر ہیں تو آپکے فلیٹ کی راِئڈز ملنے کی سہولت عارضی طور پر معطل کر دی جائے گی۔

  • آپکی ادائیگی کی رقم آپکی اور آپکے فلیٹ ڈرائیورزکی ڈرائیونگ کی عادات اور آمدنی پر منحصر ہے۔

  • کم از کم رقم کی ادائیگی کیصورت میں آپکی اور اگر آپ فلیٹ پارٹنر ہیں تو آپکے فلیٹ کی راِئڈز ملنے کی سہولت بحال کر دی جائے گی۔ تاہم، کم ادائیگی کی وجہ سے آپکو نیا ادائیگی کا نوٹیفیکیشن تھوڑے وقت میں دوبارہ آجائے گا۔

  • آپکی ادائیگی کی رقم آپکی اور آپکے فلیٹ ڈرائیورز کی ہفتہ وارآمدنی ، ڈرائیونگ کی عادات اور اوسط آمدنی پر منحصر ہے۔ ادائیگی کی کم سے کم مقدار کا تعین پارٹنرز کے پلیٹ فارم پرگزارے گئے وقت کے لحاظ سے مرتّب کیا جاتا ہے۔ لہٰذا کم از کم ادائیگی کی حد تمام پارٹنرز اور ڈرائیورزکے لیے مختلف ہوتی ہے۔

  • جی نہیں! فی الحال ایزی پیسہ ہی ادائیگی کا واحد دستیاب طریقہ ہے۔ ہم آپکے لئے ادائیگی کے مزید طریقوں پر کام کر رہے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو آپ کریڈٹ کارڈ استعمال کرکے بھی ادائیگی کر سکتے ہیں۔

  • جی ہاں بونس کے ذریعہ منفی بیلینس ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ مثال کے طور پر سروس فیس منفی ہے اوربونس مثبت ہے۔ اگر بونس سروس فیس سے کم ہے تو ، آپ کا بیلنس منفی ہوگا۔ اگر بونس سروس فیس سے زیادہ ہے تو ، آپ کا بیلنس مثبت ہوگا۔ ایسی صورت میں آپ کو ادائیگی کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

  • جی ہاں! پارٹنر اپنے موجودہ ایزی پیسہ اکاؤنٹ کی تفصیلات ادائیگی کے طریقہ میں درج کر کے اداِئیگی کے لئے استعمال کرسکتا ہے۔ جب آپ سے ادائیگی کریں(Pay Now) بٹن پر کلک کرنے کے بعد ایزی پیسہ اکاؤنٹ کی تفصیلات درج کرنے کے لئے کہا جاتا ہے تو ، آپ ایسا کوئی بھی ایزی پیسہ اکاؤنٹ درج کرسکتے ہیں جس تک آپ کو رسائی حاصل ہواور جسے آپ استعمال کرنے کے مجاز ہوں۔

  • آپکے والٹ میں موجود نقد رقم سے آپکے ذمّے واجب الادا رقم کی کی کٹوتی کرنے بعد موجود بقایا رقم آپکے والٹ میں ایڈجسٹ کر دی جائے گی۔ مثال کے طور پر ایک رائڈ کے اختتام پر 100 روپے کرایہ بنتا ہے اور رائڈر آپکو500 روپے ادا کرتا ہے۔ اس رائڈ کی سروس فیس 25 روپے ہے اور 400 روپے کی اضافی نقد رقم آپ رائڈر کے اکاؤنٹ میں جمع کر دیتے ہیں تو آپکے ذمّےاس ٹرپ سے اوبر کی کل واجب الادا رقم 425 روپے ہو گی۔

  • جی نہیں!آپکو ادائیگی کیلئے اوبر رجسٹرڈ نمبر کے ساتھ ایزی پیسہ اکاؤنٹ کھولنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم یقینی بنائیں کہ جو ایزی پیسہ اکاوٗنٹ آپ استعمال کر رہے ہیں آپ اسے استعمال کرنے کے مجاز ہیں اور اس نمبر پر ایزی پیسہ کا عارضی پاسورڈ وصول کر سکتے ہیں۔

  • عارضی طور پرغیرفعال پارٹنرز سروس فیس کی ادائیگی کے بعد چند منٹوں میں فعال ہوجاتے ہیں۔ تاہم، کچھ انتہائی صورتوں میں زیادہ سے زیادہ اڑتالیس گھنٹے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

  • پارٹنر ڈرائیور کے اکاؤنٹ سے جب واجب الادا رقم کی ادائیگی کی جاتی ہے تو زیادہ تراوقات میں یہ فوراً ظاہر ہوجاتی ہے ، لیکن اس میں 48 گھنٹے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔اگر یہ 48 گھنٹوں میں ظاہر نہیں ہوتی تو ، اپنی مکمل ٹرانزیکشن ID اور اسکرین شاٹ کے ساتھ ہم سے رابطہ کریں۔

  • اگر آپ کو ان باکس میں ادائیگی کا پیغام نظر نہیں آتا ہے تو ، آپ ادائیگی کے لئے اپنے فون پر اس لنک کو استعمال کرتے ہوئے ادائیگی کرسکتے ہیں۔

  • ہم آپ کو مطلع کرنا چاہیں گے کہ جب آپ ادائیگی کے بٹن پر کلک کرتے ہیں تو آپ جس بیلینس کو دیکھتے ہیں وہ صحیح بیلینس ہوتا ہے۔ بعض اوقات آپکے اکاؤنٹ میں کی جانے والی ایڈجسٹمنٹ (کرایہ میں ایڈجسٹمنٹ ، متفرق اخراجات وغیرہ) کے نتیجے میں آپ کے بقایا بیلنس اور آپکی کمائی والے بیلینس میں فرق آجاتا ہے۔ اگر آپ واجب الادا رقم ادا کرتے ہیں تو یہ رقم آپ کے دونوں بقایاجات میں بھی شامل کردی جائے گی۔ آپ ایک مثبت آمدنی والی سٹیٹمنٹ کا اختتام کریں گے ، جو آپ کے مستقبل کے بقایاجات میں ایڈجسٹ یا آپ کے اکاؤنٹ میں جمع ہوگا۔ مثال کے طور پر ، آپکی ادائیگی کی رقم منفی 3،000 روپے ہے اور اپکی آمدنی کی سٹیٹمنٹ میں آپکا بیلینس منفی 1500 روپے ہے۔ اگر آپ 3،000 ادا کردینگے تو آپکا نیا بیلنس مندرجہ زیل ہوگا:

    آپکی ادائیگی کی رقم 0 روپے اپکی کمائی کی سٹیٹمنٹ کی رقم میں مثبت 1،500۔ یہ مثبت 1,500 روپے آپکے مستقبل کی قابل ادا

    سروس فیس میں ایڈجسٹ ہوجائے گا یا پھر ہفتے کے اختتام پر آپکے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروا دیا جائے گا۔