Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

قانون پر عمل کریں

یہ سیکشن ایسے قوانین اور ضوابط پر مبنی ہے جن پر سب کو عمل کرنا چاہیے۔ مثال کے طور پر، کسی جرم کا ارتکاب کرنے یا اس کی کوشش کرنے یا پھر کسی اور قانون یا ضابطہ کی خلاف ورزی کرنے کے لیے Uber ایپس استعمال کرنا سختی سے ممنوع ہے۔

کار کی سیٹیں

ڈرائیورز اور مسافروں کو شیر خوار بچوں اور چھوٹے بچوں کے ساتھ سفر کرتے ہوئے مقامی قوانین کی تعمیل کرنی چاہیے۔ بچوں کے ساتھ سفر کرتے ہوئے، موزوں کار سیٹ فراہم اور فٹ کرنے کی ذمہ داری مسافر کی ہے الّا یہ کہ قانون اس کے برعکس کہتا ہو۔

  • بچوں کے ساتھ سفر کرتے ہوئے، موزوں کار سیٹ فراہم اور فٹ کرنے کی ذمہ داری آپ کی ہے الّا یہ کہ قانون اس کے برعکس کہتا ہو۔

  • چھوٹے بچوں کے ساتھ سفر کرنے والے مسافروں کو پک کرنے کی صورت میں آپ کو ڈرائیونگ شروع کرنے سے پہلے انہیں مناسب طریقے سے کار سیٹ انسٹال کرنے کے لیے اضافی وقت دینے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔

سبھی قانون فالو کریں

Uber ایپس استعمال کرتے ہوئے ہمیشہ سبھی قابل اطلاق قوانین اور ضوابط کو جاننا اور ان کی تعمیل کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔ اس میں ائیرپورٹ کے قوائد و ضوابط اور روڈ کے اصول شامل ہیں جیسے کہ رفتار اور ٹریفک کے قوانین۔

  • سبھی متعلقہ لائسنسز، پرمٹس اور کوئی بھی دیگر قانونی دستاویزات جو ڈرائیورز اور کوریئرز سے درکار ہوں اپ ٹو ڈیٹ ہونے چاہئیں۔ مثال کے طور پر، قانون گاڑی استعمال کرنے والے سبھی ڈرائیورز اور کوریئرز سے درست ڈرائیونگ لائسنس اور انشورنس برقرار رکھنے کا تقاضہ کرتا ہے۔ ڈرائیورز کو اپنے علاقہ میں قابل اطلاق ریگولیٹری تقاضوں پر بھی پورا اترنا چاہیے۔ ہم ٹرپ یا ڈیلیوری کے دوران پیش آنے والے تصادم اور ٹریفک کی خلاف ورزیوں کی رپورٹس کا جائزہ لیتے ہیں۔ پارکنگ سے متعلق مقامی اصول آرڈرز پک کرتے وقت، ڈیلیوریز کرتے وقت، مسافروں کے پہنچنے کا انتظار کرتے وقت یا پھر Uber ایپس کے ذریعہ کرایہ پر لی گئی بائیک، موپڈ یا سکوٹر ڈراپ کرتے وقت گاڑی پارک کرنے کی جگہوں کے آپشنز محدود کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، بائیک لینز میں رکنا یا ایکسیسیبلٹی ریمپس کو بلاک کرنا قانون کی خلاف ورزی کر سکتا ہے۔

  • سب کی حفاظت کی خاطر، اپنے ڈرائیور یا کوریئر کو ڈرائیونگ ہینڈل کرنے دیں۔ مثال کے طور پر، اسٹیئرنگ وہیل کو مت چھوئیں اور گیئر شفٹ یا دیگر نوبز، بٹنز یا گاڑی کو آپریٹ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے حصوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کریں۔ ڈرائیور یا کوریئر سے رفتار بڑھانے یا غیر قانونی سٹاپس، ڈراپ آفس یا تدابیر اختیار کرنے کا نہ' کہیں۔

  • Uber ایپس کے ذریعہ کرایہ پر لی گئی بائیک، موپڈ یا سکوٹر چلاتے یا پارک کرتے وقت مقامی قوانین اور ضوابط کا خیال رکھیں؛ آپ قابل اطلاق قوانین کے لیے اپنی حکومت یا مقامی اتھارٹی کی ویب سائٹ چیک کر سکتے ہیں۔ روڈ کے مقامی قوائد و ضوابط پر عمل کرنے میں عموماً پیدل چلنے والوں کو پہلے راستہ دینا، ٹریفک کی سمت میں سفر کرنا، سمت تبدیل کرنے کا ارادہ ہو تو اشارہ دینا اور لال بتیوں اور رکنے کے اشاروں پر مکمل طور پر رک جانا شامل ہوتا ہے۔

تربیت یافتہ جانور

ڈرائیورز کو ایسی کسی بھی جگہ پر تربیت یافتہ جانور والے مسافر کو سفر فراہم کرنا ہوگا جہاں ایسا کرنا قانونی تقاضہ ہو، خواہ ڈرائیور کو اس حوالے سے مذہبی اعتراضات ہوں یا پھر جانوروں کا خوف۔

  • تربیت یافتہ جانور کی وجہ سے کسی مسافر کو جان بوجھ کر منع کرنے کا نتیجہ Uber ایپس تک رسائی کھو دینے کی صورت میں نکلے گا الؔا یہ کہ قانونی طور پر اس کی اجازت ہو۔

منشیات اور الکحل

مسافروں کو ٹرپ کے دوران الکحل کے کھلے ہوئے کنٹینرز نہیں لے جانے چاہئیں اور نہ ہی منشیات کے زیر اثر ہونا چاہیے۔

  • کبھی بھی کار میں غیر قانونی منشیات یا الکحل کے کھلے ہوئے کنٹینرز مت لائیں۔ اگر آپ کے پاس یہ ماننے کی وجہ ہو کہ آپ کا ڈرائیور منشیات یا الکحل کے زیر اثر ہے تو ڈرائیور کو فوری طور پر ٹرپ ختم کرنے کا کہیں۔ اس کے بعد کار سے باہر نکل جائیں اور اپنے مقامی حکام یا ہنگامی سروسز کو کال کریں۔ گاڑی سے باہر نکل جانے کے بعد، براہ کرم Uber کو بھی اپنا یہ تجربہ رپورٹ کریں۔

  • قانون کے مطابق، آپ نشہ کی حالت میں ڈرائیونگ یا بائیک نہیں چلا سکتے۔ قانون اس بات سے منع کرتا ہے کہ قانونی حدود سے زیادہ الکحل، منشیات یا کسی اور ایسی چیز کے زیر اثر ڈرائیونگ کی جائے یا بائیک چلائی جائے جو آپ کی محفوظ طریقے سے گاڑی آپریٹ کرنے کی صلاحیت کو خراب کرے۔

    مسافروں کو ٹرپ کے دوران الکحل کے کھلے ہوئے کنٹینرز نہیں لے جانے چاہئیں اور نہ ہی نشے کی حالت میں ہونا چاہیے۔ اگر آپ کا سامنا کسی ایسے مسافر سے ہوتا ہے جو مکمل طور پر نشہ میں دھت ہو یا بدتہذیب ہو تو اپنی حفاظت کی خاطر آپ کے پاس ٹرپ مسترد کرنے کا حق ہے۔

  • قابل اطلاق قانونی حدود سے زیادہ الکحل، منشیات یا کسی بھی اور ایسی چیز کے زیر اثر کبھی سواری نہ کریں جو آپ کی بحفاظت بائیک، موپڈ یا سکوٹر آپریٹ کرنے کی قابلیت کو خراب کرے۔

آتشیں اسلحہ

مسافر اور ان کے مہمان نیز ڈرائیورز، کوریئرز اور JUMP صارفین کو بھی Uber ایپس استعمال کرتے ہوئے قابل اطلاق قانون کی جانب سے اجازت یافتہ حد تک کسی بھی قسم کے ہتھیار ساتھ رکھنا منع ہے۔

فریب

دھوکہ اعتبار کو کمزور کر سکتا ہے اور خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔ دانستہ طور پر جھوٹی معلومات گھڑنے یا کسی' اور کی شناخت اختیار کرنے (یا کسی اور کو اپنی شناخت اختیار کرنے کی اجازت دینے) کی اجازت نہیں ہے، مثال کے طور پر دستخط کرتے ہوئے یا سیکورٹی کی جانچ سے گزرتے ہوئے۔

حادثات رپورٹ کرتے ہوئے، اپنے Uber اکاؤنٹس بناتے اور ان تک رسائی حاصل کرتے ہوئے، چارجز یا فیس پر تنازعہ کرتے ہوئے اور کریڈٹس کی درخواست کرتے ہوئے درست معلومات فراہم کریں۔ صرف انہی فیس، چارجز یا ریفنڈز کی درخواست کریں جن کے آپ حقدار ہیں نیز آفرز اور پروموز کو ان کے مطلوبہ انداز میں ہی استعمال کریں۔ جان بوجھ کر غلط ٹرانزیکشنز مکمل نہ کریں۔

ناقابل قبول سرگرمیاں

کبھی بھی Uber سسٹم سے باہر ادائیگی نہ طلب کریں اور نہ ہی قبول کریں، الؔا یہ کہ مسافر Uber کی جانب سے فراہم کردہ نقد ادائیگی کرنے کا آپشن استعمال کر رہا ہو۔

اجازت کے بغیر Uber کا ٹریڈ مارک یا املاک دانش استعمال کرنے جیسی چیزیں کر کے کبھی بھی کاروبار یا برانڈ کو نقصان نہ پہنچائیں۔

  • ڈرائیورز اور کوریئرز کو صرف Uber کے برانڈڈ آئٹمز استعمال کرنے چاہئیں جو Uber سے حاصل کیے گئے ہوں یا جن کی Uber کی طرف سے اجازت ہو۔ غیر مجاز یا فریق ثالث کے آئٹمز استعمال کرنا جیسے کہ لائٹس، پلے کارڈز، اشارے یا دیگر اسی طرح کے آئٹمز جن پر Uber کا نام یا ٹریڈ مارک ہو، مسافروں یا Uber Eats کے صارفین کو پریشان کر سکتا ہے۔

مزید کمیونٹی گائیڈ لائنز دیکھیں

سب کے ساتھ احترام سے پیش آئیں

محفوظ رہنے میں ایک دوسرے کی مدد کریں