Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

سب کے ساتھ احترام سے پیش آئیں

ہمارا ماننا ہے کہ سب کو سپورٹ اور خوش آمدید کیے جانے کا احساس ہونا چاہیے۔ اسی لیے ہم نے جسمانی رابطہ، ذاتی جگہ اور رازداری، دھمکی آمیز اور غصے والے رویہ، غیر مطلوبہ رابطہ، امتیاز اور ملکیت کو نقصان کے حوالے سے معیارات طے کیے ہیں۔

جسمانی رابطہ

Uber کی ایپس استعمال کرتے وقت اجنبیوں یا کسی بھی ایسے شخص کو نہ چھوئیں جس سے آپ کی کچھ دیر پہلے ہی ملاقات ہوئی ہو۔ کسی کو نقصان پہنچانے یا نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھنے کی کسی صورت اجازت نہیں ہے۔

ذاتی جگہ اور رازداری

ہم سب کے لیے اپنی ذاتی جگہ اور رازداری اہم ہوتی ہے۔ دوسروں سے بات چیت کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ مگر براہ کرم کسی کے ظاہری حلیے پر تبصرہ نہ کریں یا یہ نہ پوچھیں کہ وہ کسی کے ساتھ رشتے میں ہیں یا نہیں۔

ذاتی جگہ اور رازداری کا ہمیشہ احترام کرنا چاہیے۔ مندرجہ ذیل فہرست نامناسب رویہ کی مثالیں فراہم کرتی ہے تاہم یہ فہرست جامع نہیں ہے۔ ایسا رویہ اور تبصرے جن کی وجہ سے لوگ غیر آرام دہ محسوس کریں قابل قبول نہیں ہیں۔ مثالوں میں ٹہوکا دینا، سیٹیاں بجانا اور آنکھ مارنا شامل ہیں۔ جن لوگوں کو آپ نہیں جانتے انہیں چھوئیں مت اور نہ ہی ان سے فلرٹ کریں۔ کچھ ایسی مخصوص قسم کی بات چیت بھی ناپسندیدہ ہو سکتی ہیں جو بظاہر غیر نقصان دہ معلوم ہوں۔ حلیہ پر تبصرہ نہ کریں۔ غیر متعلقہ ذاتی سوالات پوچھنے سے گریز کریں جیسے کہ 'کیا آپ کا کوئی چاہنے والا ہے؟' اپنی یا کسی اور کی نجی زندگی پر گفتگو کرنے یا غلط زبان استعمال کرنے سے گریز کریں۔ Uber ایپس استعمال کرنے کے دوران جسمانی رابطہ قائم کرنا ممنوع ہے، بشمول ٹرپ یا ڈیلیوری کے دوران، اس سے قطع نظر کہ آپ اس شخص کو جانتے ہوں یا نہیں یا اس نے آپ کو رضامندی فراہم کی ہو یا نہیں۔

دھمکی آمیز اور اکھڑ رویہ

جارحانہ، جھگڑالو یا حراساں کرنے والے رویہ کی اجازت نہیں ہے۔ ایسی زبان یا اشارے استعمال نہ کریں جو غیر مہذب، دھمکی آمیز یا نامناسب ہو سکتے ہیں۔ ایسے ذاتی موضوعات سے دور رہنا اچھا خیال ہے جو ممکنہ طور پر اختلاف رائے کا سبب بن سکتے ہوں جیسے کہ مذہب اور سیاسی نظریات۔

  • کوریئرز، ڈرائیورز، مرچنٹس اور ساتھی مسافروں کے ساتھ گفتگو کو بے تکلفانہ اور دوستانہ رکھیں۔ دوسروں سے ذاتی سوالات نہ پوچھیں اور نہ ہی ان سے جارحانہ برتاؤ کریں۔

  • Uber Eats صارفین، مسافروں، مرچنٹس اور ایک دوسرے کے ساتھ گفتگو بے تکلفانہ اور دوستانہ رکھیں۔ دوسروں سے ذاتی سوالات نہ پوچھیں اور نہ ہی ان سے جارحانہ برتاؤ کریں۔

غیر مطلوبہ رابطہ

رابطہ ٹرپ یا ڈیلیوری مکمل ہونے کے بعد ختم ہو جانا چاہیے، الّا یہ کہ گمشدہ آئٹم لوٹانے کے لیے یا باہمی رضامندی سے کیا جائے۔ مثال کے طور پر، ٹرپ یا ڈیلیوری مکمل ہو جانے کے بعد ٹیکسٹ، کال، سوشل میڈیا پر رابطہ کرنے، ذاتی طور پر ملاقات کرنے یا ملاقات کرنے کی کوشش کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

  • اگر کوئی Uber Eats صارف یا مرچنٹ آپ کے موجودہ ٹرپ یا ڈیلیوری یا پھر کوئی گمشدہ آئٹم لوٹانے کے علاوہ کسی اور مقصد سے باہمی رضامندی کے بغیر رابطہ کرے تو فوراً Uber کو الرٹ کریں۔

  • اگر کوئی ڈرائیور یا کوریئر آپ کے موجودہ ٹرپ یا ڈیلیوری یا پھر کوئی گمشدہ آئٹم لوٹانے کے علاوہ کسی اور مقصد سے باہمی رضامندی کے بغیر رابطہ کرے تو فوراً Uber کو الرٹ کریں۔

امتیاز

آپ کو ہمیشہ محفوظ ہونے اور خوش آمدید کیے جانے کا احساس ہونا چاہیے۔ اسی لیے ہم ایسا رویہ برداشت نہیں کرتے جس کا تعین ہم نے امتیازی کے طور پر کیا ہو۔ کسی کے بھی خلاف اس کی عمر، رنگ، معذوری، جنسی شناخت، ازدواجی یا شہری شراکت داری کی حیثیت، حمل یا زچگی، قومی حسب نسب، حلیہ، نسل، مذہب یا عقیدہ، سیاسی نظریات یا متعلقہ قوانین کے تحت محفوظ دیگر کسی بھی خصوصیت کی بنیاد پر امتیازی سلوک نہ برتیں۔ نیز ان خصوصیات کی بنیاد پر کسی اور صارف کی درجہ بندی کرنا بھی ناقابل قبول ہے خواہ وہ Uber Eats کا صارف ہو، کوریئر ہو یا پھر ڈرائیور، مرچنٹ یا مسافر۔

  • Uber Eats کے صارف یا کوریئر کی قانون کے تحت محفوظ خصوصیات کی وجہ سے آرڈرز منع یا منسوخ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اگر آپ کا ماننا ہے کہ کوریئر نے آپ یا Uber Eats کے صارفین کی قانون کے تحت محفوظ خصوصیات کی وجہ سے پک اپ سے منع کیا ہے تو براہ کرم Uber ایپ میں یہ واقعہ رپورٹ کریں۔

  • اگر آپ کا ماننا ہے کہ آپ کو اپنی قانون کے تحت محفوظ خصوصیات کی وجہ سے ٹرپ یا ڈیلیوری سے منع کیا گیا ہے تو براہ کرم Uber ایپ میں یہ واقعہ رپورٹ کریں۔

  • اگر آپ کا ماننا ہو کہ Uber ایپس کے ذریعہ بائیک چلاتے یا سواری کرتے ہوئے کسی اور صارف نے آپ کی قانون کے تحت محفوظ خصوصیات کی بنیاد پر آپ سے جھگڑا کیا، بدتمیزی کی یا حراساں کیا تو براہ کرم Uber ایپ میں یہ واقعہ رپورٹ کریں۔

ملکیت کا نقصان اور لاک کرنا

ملکیت کو نقصان پہنچانے کی کسی صورت اجازت نہیں ہے۔ اس کی کچھ مثالوں میں Uber ایپس کے ذریعہ درخواست کی گئی کار، موپڈ، سکوٹر یا دیگر ٹرانسپورٹیشن کے ذریعہ کو نقصان پہنچانا یا اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنا؛ فون یا ٹیبلیٹ توڑ دینا یا لوٹ لینا، دانستہ طور پر کھانا یا مشروب گرانا؛ کار میں تمباکو نوشی کرنا یا شراب نوشی کی کثرت یا کسی اور وجہ سے قے کرنا شامل ہے۔ اگر آپ ملکیت کو نقصان پہنچاتے ہیں تو عام توڑ پھوڑ کے علاوہ صفائی کی قیمت اور مرمت کی فیس کے ذمہ دار آپ ہوں گے۔

اگر آپ Uber ایپس کے ذریعہ بائیک، موپڈ یا سکوٹر کرایہ پر لیتے ہیں تو آپ کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ٹرپ کے اختتام پر یہ بحفاظت لاک ہے۔ ایسا کرنے میں ناکامی کا نتیجہ اضافی چارج یا فیس کی صورت میں نکل سکتا ہے۔

مزید کمیونٹی گائیڈ لائنز دیکھیں

محفوظ رہنے میں ایک دوسرے کی مدد کریں

قانون پر عمل کریں